وزیرصحت پنجاب کا تین نئے ریجنل بلڈ بنکوں کو فوری فعال کرنے کا حکم

وزیرصحت پنجاب کا تین نئے ریجنل بلڈ بنکوں کو فوری فعال کرنے کا حکم

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تین نئے ریجنل بلڈ بینکوں کو فوری فعال کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں تمام بلڈ بنکوں اورانسٹیٹیوٹ آف بلڈٹرانفیوژن سروس کی کارکردگی کاجائز لیا گیا ۔وزیرصحت پنجاب نے حکم دیا کہ 3 نئےریجنل بلڈبینکوں کو فوری فعال کیا جائے۔
 انہوں نے کہاکہ جنرل اورمیواسپتال میں بلڈبینکس کی اپ گریڈیشن کردی گئی ہے جبکہ فیصل آبادمیں نیاریجنل بلڈبینک قائم کردیاگیا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہیماٹولوجسٹس کےٹریننگ کورسزکاآغازکیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *