پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کر ے گی ،اکثریتی عوام کی رائے

پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کر ے گی ،اکثریتی عوام کی رائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی؟گیلپ پاکستان کا سروے آگیا۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق عوام کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف حکومت 5 سال کی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔گیلپ پاکستان کے اس سروے میں ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔سروے کے مطابق پاکستانی عوام کا سب سے بڑا ایشو مہنگائی ہے۔گیلپ پاکستان کے کے مطابق 63 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیںہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت 5سال پورے کرے گی جبکہ اس کے مقابلے میں 17 فیصد سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے کرنا ممکن نظر نہیں آتا جبکہ 20 فیصد نے اس حوالے سے کوئی بھی رائے دینے سے انکار کیا۔گیلپ کے سروے میں یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ حکومت کو کونسے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ سروے کے مطابق پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بیروزگاری ، کرپشن رہا۔گیلپ کے اس سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی باقی ماندہ مدت میں پی ٹی آئی حکومت پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر زور دینے کا کہا۔خیال رہے کہ مہنگائی اس حکومت کا روزاول سے سب سے بڑا ایشو رہا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 20 فیصد پاکستانیوں نے بیروزگاری کے خاتمے اور 18 فیصد پاکستانیوں نے کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔گیلپ سروے میں صحت، تعلیم بھی عوام کے ایشوز رہے۔کورونا وبا کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کے سروے میں 62 فیصد پاکستانیوں نے اس کی حمایت کی جبکہ 18 فیصدلوگوں نے اپوزیشن اور حکومت کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *