سرحدی علاقوں کے شہری بلا تنخواہ سپاہی ہیں,اسد محمود

سرحدی علاقوں کے شہری بلا تنخواہ سپاہی ہیں,اسد محمود

نیلم (بیورو رپورٹ) سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ امیدوار قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر سردار اسد محمود خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں کے شہری ملک کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں عوام کی حب وطنی بہادری کی وجہ سے بھارتی فوج کو ہمیشہ شکست ملی ہے۔ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ دور کی بات ہے ایل او سی کے اس طرف دیکھنے کی بھی جرات نہیں ہوتی۔ بزدل بھارتی فوج خوف کی وجہ سے سول آبادیوں پر بلااشتعال فائرنگ کرتی ہے جس کیبھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر بھارتی گولہ باری کے متاثرین کی مالی مدداور بحالی کے اقدامات کرے ریاست جموں کشمیر کے عوام پاک فوج کو محافظ فوج سجھتے ہوئے غاصب بھارتی فوج کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ پاکستان و آزادکشمیر میں کسی بھی مشکل گھڑی میں پاک فوج نے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ وادی نیلم کے عوام کا تحریک آزادی کے لئے اہم کردار ہے ہندوستان کی جارحیت کو یہاں کے عوام نے ناکامی سے دو چار کیا ہے۔ فائرنگ اور گولہ باری کے دوران عوام نے اپنے گھروں کو بنکرز بنا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ تحریک آزادی اس وقت نازک مرحلہ سے گزر رہی ہے آزادی کی منزل کے حصول تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔ سردار اسد محمود خان نے حکومت پاکستان و آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بجلی پانی سڑکوں اور موبائل فون سروسز کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے خاندانوں کے لئے ماہانہ گزارہ الائونس کا بندو بست کیا جائے الیکشن میں عوام اپنا ووٹ نوجوان قیادت کے حق میں استعمال کریں تاکہ روایتی سیاستدانوں سے نجات دلا کر خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *