انتظار کی گھڑیاں ختم، سینیٹ انتخابات کب ہوں گے اعلان ہو گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم، سینیٹ انتخابات کب ہوں گے اعلان ہو گیا

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو جمع ہوں گے،ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے گئے،

اسلام آباد کےلیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے

نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *