بریکنگ نیوز:سری لنکا نے مسلمانوں کابڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

بریکنگ نیوز:سری لنکا نے مسلمانوں کابڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

کولمبو(ویب  ڈیسک )سری لنکا نے کورونا وائرس  کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو دفنانے کی اجازت دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس اقدام پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجہ پکشا کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکن وزیراعظم  کی جانب سے پارلیمنٹ میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو دفنانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے  مسلمانوں کی میتیں دفنانے کی اجازت نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *