ایک نہیں اور بھی ویڈیوز سامنے آسکتی ہیں۔۔۔!!! ڈاکٹر شہباز گل کا تہلکہ خیز دعوی

ایک نہیں اور بھی ویڈیوز سامنے آسکتی ہیں۔۔۔!!! ڈاکٹر شہباز گل کا تہلکہ خیز دعوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ایک زائد ویڈیوز ہو سکتی ہیں  ، ہو سکتا ہے کل کوئی اور ویڈیو بھی منظر عام پر آجائے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو 2018 میں جو ویڈیو دکھائی گئی تھی  وہ ان ویڈیوز میں سے نہیں تھی۔ وزیراعظم نے  ثبوت کی بنیاد پر ہی پارٹی سے 20 لوگوں کو باہر نکالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دیگر پارٹیوں  کی نسبت بہت بہتر ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے اوپر الزام کون لگا رہا ہے، جو شخص پکڑا گیا اس کی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے اور زیادہ وزن نہیں دینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *