عملی طور پر مسلمان نہیں ہوں، پاکستانی نژاد برطانوی اینکر سائرہ خان

عملی طور پر مسلمان نہیں ہوں، پاکستانی نژاد برطانوی اینکر سائرہ خان

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ٹیلی ویژن پر پاکستانی نژاد اینکرسائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب مغرب میں دیگر مذاہب کے لوگ اپنی تحقیق اور مشاہدات کی بنا پر اسلام کی حقانیت کو پاکر باعمل مسلمان بن جاتے ہیں،وہیں پر خود اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے ولایتیوں کو لبرل از م کا جنون سوار ہوئے جا رہا ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والی 50سالہ سائرہ خان نے کہا ہے کہ اس نے اپنے خاندان کو خوش رکھنے کے لیے مسلمان ہونے کا ڈرامہ کیا تھا ۔اس نے بتا یا کہ رواں ہفتے اسے ایک ٹرول کا پیغام موصول ہوا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اب سب کے سامنے آکر اعلان کروں کہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہوں ۔اس نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں 50سال لگے کیونکہ مجھ میں یہ کہنے کی ہمت نہیں تھی ۔اس کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی مسلم برادری کی نمائندگی نہیں کرتی ،میں ایک 50سالہ تعلیم یافتہ آزاد خاتون ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *