مریم انصاری شادی کی تقریب میں کِسے یاد کرتی رہیں؟خبرپڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

مریم انصاری شادی کی تقریب میں کِسے یاد کرتی رہیں؟خبرپڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مریم انصاری شادی کی تقریبات کے دوران شادی کے کچھ ہفتوں قبل ہی دنیا سے رخصت ہونے والے اپنے والد کو یاد کرتی رہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مریم انصاری نے ایک ویڈیو شیئر کی اور ایک طویل پیغام بھی لکھا جس میں والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیااداکارہنے اپنی پوسٹ میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے والد ہمیشہ میری سب سے بڑی سپورٹ رہے ہیں، وہ بھی اس دن ہمارے ساتھ ہوتے تو ہمیں خوشی ہوتی لیکن آپ کی جگہ میری زندگی میں کوئی اور کبھی بھی نہیں لے سکتا۔‘انہوں نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ جتنی آپ مجھ سے محبت کرتے تھے اس سے کہیں زیادہ اویس سے کرتے تھےاداکارہ نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ ہر لمحہ ہمارے ساتھ تھے، آپ ہمیں کہیں سے دیکھ رہے تھے اور خوش ہو رہے تھےمریم انصاری نے ان تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اداکارہ نے مداحوں کیلئے یہ بھی لکھا کہ آپ سب کی میں خود بھی بہت بڑی مداح ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *