جوہی چاولہ سے ہمامالینی تک۔۔بالی ووڈ کی ایسی مشہور اداکارائیں جن کا پہلے سے شادی شدہ مردوں پر دل آگیا

جوہی چاولہ سے ہمامالینی تک۔۔بالی ووڈ کی ایسی مشہور اداکارائیں جن کا پہلے سے شادی شدہ مردوں پر دل آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی کئی ایسی مشہور اداکارائیں ہیں ، جن کا پہلے سے شادی شدہ مردوں پر دل آگیا ۔ پھر ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ اس فہرست میں ہیما مالنی (Hema Malini) سے لے کر کرینہ کپور (Kareena Kapoor) تک کا نام شامل ہے ۔کئی مرتبہ لوگوں کو شادی شدہ لوگوں سے بھی عشق ہوجاتا ہے اور یہ سلسلہ شادی کے بندھن تک پہنچ جاتا ہے ۔ ایسا صرف عام لوگوں کی زندگی میں ہی نہیں ہوتا ، بلکہ کئی بالی ووڈ سلیبریٹیز نے بھی ایساکیا ہے ۔ بالی ووڈ کی کئی ایسی مشہور اداکارائیں ہیں ، جن کا پہلے سے شادی شدہ مردوں پر دل آگیا اور پھر ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ہیما مالنی اور دھرمیندر کی لو اسٹوری کو تقریبا ہر کوئی جانتا ہے۔ انہیں فلموں کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا ۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ ہیں ، ہیما مالنی نہیں رکیں اور دونوں نے شادی بھی کرلی ۔ دھرمیندر کی پہلی اہلیہ کا نام پرکاش کور ہے۔بونی کپور کو سری دیوی سے پیار تھا اور پھر سری دیوی بھی ان کے پیار میں دیوانی ہوگئیں ۔ وہ 1996 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ اس رشتے سے ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔ بڑی بیٹی جھانوی کپور فلموں میں کام کررہی ہیں ۔ بونی کپور نے سری دیوی سے پہلے مونا کپور سے شادی کی تھی۔بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی ہنی ایرانی سے طلاق کے بعد مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی سے شادی کرلی تھی ۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شاندار وقت گزار رہے ہیں۔شلپا شیٹی کا یوں تو کئی اداکاروں کے ساتھ نام جڑا ، مگر انہوں نے کاروباری راج کندرا سے شادی کی ۔ وہ سال 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔ راج نے شلپا سے پہلے کویتا نام کی خاتون سے شادی کی تھی ۔ انہوں نے شلپا سے شادی کرنے کیلئے کویتا کو طلاق دیا تھا ۔روینہ ٹنڈن نے مشہور فلم ڈسٹریبیوٹر انل تھڈانی سے 2003 میں شادی کی تھی ۔ روینہ سے شادی کرنے سے پہلے انل نے اپنی پہلی اہلیہ نتاشا سپی کو طلاق دیا تھا ۔کرینہ کپور کا بھی دل پہلے سے شادی شدہ سیف علی خان پر آیا ۔ کرینہ کپور کے پاس ایک بیٹا ہے اور اب وہ جلد ہی دوسری مرتبہ بھی ماں بننے والی ہیں۔کئی لوگوں کو یہ جان کر حیران ہوگی کہ رانی مکھرجی فلم ساز آدتیہ چوپڑا کی دوسری بیوی ہیں ۔ آدتیہ چوپڑا کی پہلی شادی پائل کھنہ نام کی خاتون سے ہوئی تھی ۔ اس جوڑی کی اب ایک بیٹی ہے ۔اداکارہ جوہی چاولہ سے شادی سے پہلے جے مہتا بھی شادی شدہ تھے ۔ آج اس جوڑی کے دو بچے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *