عائزہ خان کے نیلے لباس کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

عائزہ خان کے نیلے لباس کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نیلی ہو گئی ہیں۔ گزشتہ دِنوں عائزہ نے اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق کچھ معلومات مداحوں سے شیئر کی تھیں جس نے ان کے مداحوں کو اداکارہ کے نئے پراجیکٹ سے متعلق تجسس میں مبتلا کر دیا۔ اس کے بعد عائزہ نے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھایا اور تحریر کیا تھا کہخود پر اعتماد اور یقین رکھیں اور اپنے خوابوں کی طاقت کو جانیں۔ اب عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔اداکارہ نیلے رنگ کے لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی ہیں اور مداح ان کے اس انداز کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *