آنکھوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟

آنکھ کا درد آنکھ پر پڑنے والے دباؤ یا تھکاوٹ کی علامت ہوسکتا ہے۔ درد شقیقہ اور ناک کے ہڈیوں میں کے درد کی وجہ سے بھی آنکھوں کے ارد گرد درد ہوتا ہے۔ کچھ معاملات میں آنکھوں کا درد زیادہ سنگین علامت کا اظہار بھی ہوسکتا ہے۔

کسی شخص کو یہ بھی محسوس ہوسکتا ہے کہ ان کی آنکھوں میں خارش ، درد ، جلن  یا یہ کہ اس میں کوئی چیز پھنس گئی ہے۔ آنکھیں جب تھک جاتی ہیں تو درد کا احساس ہوتا ہے۔ یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص ایسا کام کر رہا ہو جس میں طویل مدت تک آنکھوں کی توجہ مرکوز کرنا شامل ہو جیسے:

1) کمپیوٹر یا ٹی وی اسکرینوں کو دیکھنا

2) ڈرائیونگ

3) پڑھنا

آنکھوں کو آرام دینے سے درد میں بہتری آسکتی ہے۔ نیشنل آئی انسٹی ٹیوٹ (NEI) تجویز کرتا ہے کہ 20 منٹ تک کسی چیز یا کام توجہ رکھنے کے دوران 20 فٹ دور کسی چیز کو 20 سیکنڈ کیلئے دیکھیں، اس سے آنبکھوں کو وقتاً فوقتاً آرام ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *