لانگ مار چ سے قبل ہی پی ڈی ایم کا بڑا جھٹکا ،حکومتی ایوانوں میں ہلچل

لانگ مار چ سے قبل ہی پی ڈی ایم کا بڑا جھٹکا ،حکومتی ایوانوں میں ہلچل

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نےآئندہ ماہ اسلام آباد مارچ کرنے کا اعلان کردیا،لیکن لانگ مار چ سے قبل ہی پی ڈی ایم نے حکومتی ایوانوں پر بجلیاں گراتے ہوئے سینٹ الیکشن میں مشترکہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ بھی کر لیا ،جس سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ حکومت کو سینٹ الیکشن میں انتہائی ٹف ٹائم ملے گا ۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں اہم نکات پر غور کیا گیا جس کے بعد ہم نے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کی ہے،انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہم سینیٹ انتخابات میں اتحاد کریں گے اور مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے، ہم ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار کھڑے نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 مارچ سے پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد کے لیے چلنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 10 فروری کو سرکاری ملازمین اسلام آباد آرہے ہیں، پی ڈی ایم اُن کی مکمل حمایت و تائید کرے گی۔

Comments are closed.