چینی ویکسین کتنی عمرتک کےا فراد کو لگائی جا سکتی ہے ؟ بزرگ شہریوں کیلئے افسوسناک خبر

چینی ویکسین کتنی عمرتک کےا فراد کو لگائی جا سکتی ہے ؟ بزرگ شہریوں کیلئے افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)  وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو نہیں لگائی جاسکتی۔وزارت صحت کے حکام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ 60 سال سے زائد العمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے، برطانوی کمپنی ایسٹرازینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جب کہ روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سہ ماہی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے جو بوڑھے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ سائنو فارم ویکسین ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے 60 سال سے زائد العمر، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی۔دوسری جانب پاکستانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حکام نے بھی سائنو فارم ویکسین کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔

Comments are closed.