وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی نااہلی کا اس سے بڑا اور کون سا ثبوت ہو گا کہ ایک ہفتہ سے لوئر محلہ چناری کا پانی بند ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی نااہلی کا اس سے بڑا اور کون سا ثبوت ہو گا کہ ایک ہفتہ سے لوئر محلہ چناری کا پانی بند ہے

ہٹیاں بالا(محمد اسلم مرزا)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر،سابق چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی نااہلی کا اس سے بڑا اور کون سا ثبوت ہو گا کہ ایک ہفتہ سے لوئر محلہ چناری کا پانی بند ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن وزیراعظم آزاد کشمیر ٹس سے مس نہیں ہیں راجہ محمد فاروق حیدر خان کو اپنی نااہلی پر اخلاقی جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدہ سےمستعفی ہو جانا چاہیے اس سے پہلے کے عوام انھیں ووٹ کی پرچی کے زریعے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گھر رخصت کریں وہ خود ہی گھر چلے جائیں تو یہ انکے اور حلقہ کے عوام کے لیے بہتر ہو گا اشفاق ظفر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو پہلے سے میسر سہولتیں بھی چھیننا شروع کر رکھی ہیں لوئر محلہ چناری کے عوام گذشتہ آٹھ ماہ سے پائپ لائن کی بندش پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں لیکن وزیراعظم صاحب کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کو اس پریشانی سے نجات دلانے
​​​​​​​ کے لیے نوٹس لیتے اور ذمہ داران سے باز پرس کرتے اشفاق ظفر نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے بند ہونے والے پائپوں کی جگہ ہنگامی بنیادوں پر نئے پائپوں کی تنصیب کرتے ہوئے لوئر محلہ کا پانی بحال کرے بصورت دیگر عوامی مفاد کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.