کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ ،نیکٹا نے خبردار کردیا

کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ ،نیکٹا نے خبردار کردیا

کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ ،نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کی اہم عمارتوں اور مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکٹا کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسی حملے کی منصوبہ بندی کرچکی ہیں اور کسی بھی اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ دہشت گرد حملے میں ایک گاڑی کا استعمال کرسکتے ہیں
 ۔نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بروقت اور ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے کراچی کی اہم سرکاری عمارتوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک گاڑی کو زیڈون اور اہم سرکاری عمارت تک نہ پہنچنے دیا جائے ۔

Comments are closed.