اسلام آباد حادثہ کیس، کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت منظور

اسلام آباد حادثہ کیس، کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج نے سری نگر ہائی وے حادثہ کیس میں نامزد کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق نامزد ملزم اذلان کی عبوری ضمانت 50ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کی گئی۔ اسلام آبادکی مقامی عدالت نے 16 فروری تک اذلانذرائع کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق کابیٹااذلان خان بھی گاڑی میں موجودتھا تاہم حادثےکامعاملہ ہوٹل مالک کےڈرائیورپرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے اور پولیس کو معلومات دی جارہی ہیں کہ گاڑی ڈرائیوروقاص چلارہاتھا۔بعد ازاں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ، ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔دوسری جانب اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔عمران خان نے وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا وزرا سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیرضروری استعمال نہیں کر سکتے ، وزراکے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟ رپورٹ دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *