مریخ کا سفر صرف پانچ سال دور۔۔ کیا آپ مریخ پر جانا چاہتے ہیں ۔ خرچہ کتنا ہوگا ؟جانیے تفصیل

مریخ کا سفر صرف پانچ سال دور۔۔ کیا آپ مریخ پر جانا چاہتے ہیں ۔ خرچہ کتنا ہوگا ؟جانیے تفصیل

دنیا کے سب سے امیر آدمی و خلائی ادارے اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے 2026 تک مریخ پر انسانوں کو بھیجنے کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز آڈیو کلب ہاؤس ایپ پر بات کرتے ہوئے ٹیسلا کے بانی نے بتایا کہ ان کا مقصد ایک خودمختار مارشین ریاست قائم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت مریخ پر جانے میں کم از کم چھ ماہ لگتے ہیں ، لیکن میرا خیال ہے کہ اس میں نمایاں کمی آ سکتی ہے جس کے بعد ایک ماہ میں سال میں دو مرتبہ مریخ کا سفر کیا جا سکے گا۔مسک نے بتایا کہ مریخ پر قائم کی جانے والی پہلی کالونی چھوٹی ، خطرناک ، ‘سرحدی نما’ ماحول جیسی ہو گی جو سیارے پر تعمیرات، فوڈ پروڈکشن اور پاور پلانٹس قائم کرے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ انسان کو اسٹارشپ پر مریخ تک جانے سے پہلے ابھی متعدد تکنیکی ترقی کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2050 تک 1 ملین لوگوں کو مریخ پر پہنچائیں گے جس کے لیے وہ ایک دن میں سو لوگوں پر مشتمل تین پروازیں مریخ روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ چند ہفتے قبل زمین سے ملتا جلتا سرخ سیارہ یعنی مریخ 15 سال بعد زمین کے قریب ترین آیا تھا اور یہ چاند کی کی روشن ہوا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیارہ ایک ہفتے تک غروبِ آفتاب کے بعد مشرق کی سمت نظر آیا تھا اور نصف شب تک زیادہ روشن ہوتا رہا تھا۔ناسا کے مطابق دونوں سیارے ہر 15 سال بعد انتہائی قریب ترین پوزیشن میں آتے ہیں تاہم اس کے باوجود زمین اور مریخ کے درمیان قریب ترین فاصلہ بھی 3؍ کروڑ 86؍ لاکھ میل ہے۔

Comments are closed.