کشمیری اپنے حق آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں،ڈاکٹر خالد

کشمیری اپنے حق آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں،ڈاکٹر خالد

بھمبر(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ5فروری کو دنیا بھر کے لاکھوں لوگ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی حمایت کریںگے،18ماہ سے نریندرمودی نے سوا کروڑ کشمیریوںکو حق مانگنے کی پاداش میں کھلی جیل میں قید کررکھا ہے جو عالمی انسانی ضمیر کے لیے چیلنج ہے،نریندرمودی نے تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرکے دیکھ لیاہے کشمیری اپنے حق آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں،ہندوستان نےجماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرکے امیر سے لے کر وارڈ کے امیر تک 5ہزار افراد صرف اس بنیاد پر گرفتار کرکے ہندوستان کی دوردراز جیلوں میں منتقل کیاہواہے کہ وہ آزادی کی تحریک کو ممیز دیتے ہیں،انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے ممالک اور عوام ہندوستان کاسیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں،ان خیالات کااظہارانھوںنے مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل تنویر انور خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ میڈیا مقبوضہ کشمیرکے اندر ہونے والے مظالم کو
​​​​​​​ اجاگر کرے اور عالمی ضمیر کو جگائے،5فروری کو پوری قوم اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری او رپاکستان اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور او آئی سی کو یک زبان ہوکر پیغام دیںگے کہ وہ کشمیریوں کے پشتیبان ہیں،کشمیری اپنی آزادی کے لیے ساتھ ساتھ پاکستان کی تکمیل ،بقا او رسلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان سلامت نہیں رہ سکتا۔

Comments are closed.