بزرگ سیاستدان کی21سالہ لڑکی سے شادی

بزرگ سیاستدان کی21سالہ لڑکی سے شادی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے دور کے وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی نے ایک 21سال کی لڑکی سے شادی کر لی ہے۔افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اوائل میں ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وزیر قانون رہے ہیں۔گزشتہ دو روز سے افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانبسے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افتخار گیلانی نے اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی ہے۔وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا پر مسرت موقع پر خوش ہے تاہم سابق وفاقی وزیر کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی مؤقف آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *