ہماری ساٹھ سالہ زندگی گیدڑوں کی100سالہ زندگی سے بہتر ہے،شہبازگل

ہماری ساٹھ سالہ زندگی گیدڑوں کی100سالہ زندگی سے بہتر ہے،شہبازگل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ہماری60دن کی زندگی گیدڑکی100سالہ زندگی سےبہترہے،حکومت نےایک ارب سےزائدکی سرکاری اراضی واگزارکرائی،واگزارکرائی گئی سرکاری اراضی پرغریبوں کےگھربنائیں گے، پہلےحکومتوںمیںآنےکیلئےبھاؤتاؤکیاجاتاتھا،وزیراعظم بھاؤتاؤکےذریعےآنےوالوںکیخلاف ہیں،عمران خان وہ پہلالیڈرہےجوسمجھوتہ نہیں کرےگا،مریم صفدرنےدرست کہاکہ سیف الملوک کھوکھرن لیگ کاسرمایہ ہے،مریم صفدرکےوالدکاسرمایہ چور،ڈاکواورقبضہ مافیاہی ہوسکتےہیں،
 کرپٹ،چورلندن میں دودھ کی ملائی کھاکرچھپ کےبیٹھےہیں، تھانہ،کچہری نئی بات نہیں،مقدمات کاسامناکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن کورٹ میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ حکومت نےایک ارب سےزائدروپےکی سرکاری اراضی واگزارکرائی اور ہم سرکاری اراضی پرغریبوں کےگھربنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سرمایہ چور ہی ہوسکتے ہیں،مریم نواز نے کہاسیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہے ،مریم نواز نے ٹھیک کہا قبضہ مافیا تو ہی ان کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ماضی میں لوگ بھاوَتاوَ لگاکر حکومتوں میں آتے جاتے تھے،عمران خان کہہ کرآئےتھےکہ ان سےہاتھ نہیں ملائیں گے،وزیراعظم عمران خان بھاوَ تاوَ کےذریعے آنے والوں کے خلاف ہیںاوروزیراعظم عمران خان وعدوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔یہ سارے چور سینیٹ الیکشن والی ترمیم پر ساتھ نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے سینٹ میں خرید و فروخت کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے انہوں نے کہاکہ کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی گئی دنیا بھر میں کول پاور پلانٹ ختم ہو گئے ہیں ،ساہیوال کی زرخیززمین میں کول پاورپلانٹ لگایاگیا،کوئلےسےبراہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی بلکہ اس کو گیس فراہم کرنا پڑی تی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹی تنخواہ والے کو بھی گھر فراہم کیا جائے ۔

Comments are closed.