جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کی تعمیر ،،یہ عمارت کہاں تعمیر ہو گی؟جانیے تفصیل

جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کی تعمیر ،،یہ عمارت کہاں تعمیر ہو گی؟جانیے تفصیل

کینیڈا (نیو زڈیسک)کینیڈا میں جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ انجنیئرنگ کی دنیا میں ایک نیا شاہکار حقیقت کی شکل دھارنے کو ہے۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں جڑواں درختوں کی شکل سے متاثرہ جڑواں عمارتوں کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔متوقع عالی شان عمارت 384 فٹ بلند ہو گی اور اس میں چار سو سے زائد فلیٹس ہوں گے۔ عمارت کا ڈیزائن برطانیہ کی معروف آرکیٹک کمپنی ہیدر وک اسٹوڈیو نے بنایا ہے۔ہیدر وک کا اس ڈیزائن سے متعلق کہنا ہے کہ ہم ایسی عمودی عمارت بنانا چاہتے ہیں جو گراؤنڈ فلور پر موجود لوگوں کو عمارت کی سب سے اونچی منزل سے جوڑ دے۔فلک بوس عمارتوں کے لئے منصوبہ بندی کی درخواستوں پر ابھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ 14 مارچ تک اس پر شہریوں کے تجزیہ اور آرا لی جائیں گی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جڑواں عمارتوں میں سے بلند مغربی عمارت میں 34 منزلیں بنائی جائیں گی جب کہ مشرقی عمارت کی 30 منزلیں ہوں گی۔

Comments are closed.