تم اکیلے گئے اوریہ کام کرلیا، گھر آؤ میں تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں،بیوی ڈاکٹرسے کیوں ناراض ہوگئی؟ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

تم اکیلے گئے اوریہ کام کرلیا، گھر آؤ میں تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں،بیوی ڈاکٹرسے کیوں ناراض ہوگئی؟ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی ڈاکٹر کے کورونا ویکسین اکیلے لگوانے پر بیوی ناراض ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی کارڈیولوجسٹ فیس بک پر کورونا ویکسین کے بارے میں لائیو مشورہ دے رہے تھے کہ اس دوران ممکنہ طور پر لائیو دیکھ کر ڈاکٹر کی

اہلیہ کی کال آگئی۔ڈاکٹر صاحب نے جب اہلیہ کی کال موصول کی تو ان کی اہلیہ نے کہا کہ کیا آپ ویکسین لگوانے گئے تھے؟ڈاکٹر نے کہا آپ لوگوں کا پوچھنے گیا تھا، انہوں نے کہا رش نہیں ویکسین لگوالو تو میں نے لگوالی۔بھارتی ڈاکٹر کی ناراض اہلیہ نے کہا کہ ’بےوقوف نہ بناؤ، تم گھر آؤ میں تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں۔‘بھارتی ڈاکٹر کی لائیو کال کے دوران بیوی کی کال آنے پر گفتگو بھی فیس بک پر لائیو چلی گئی اور موبائل فون کی آواز اتنی تیز تھی کہ دوسرے فون میں اس کی آواز واضح ریکارڈ ہوگئی۔

Comments are closed.