آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر بالخصوص بالائی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں شدید سرد رہا۔جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 15،استورمنفی12،گو پس ،اسکردو منفی 11، کالام منفی 09،کو ئٹہ،بارہ مولہ،پلوامہ منفی 08، قلات ، بگروٹ منفی 07، گلگت منفی 06 ،پارہ چنار اورہنزہ میں منفی 05 ڈ گری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.