اٹلی کے وزیر اعظم نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا

اٹلی کے وزیر اعظم نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی وزیر اعظم گوئی سیپ نے کرونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے بعد اپنے عہد ے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم نے کرونا وائرس پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا ۔ انھوںنے اپنا استعفیٰ صد ر سرجیوماتا ریلا کو پیش کر دیا ہے۔  تاہم صدر نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کا فیصلہ دو میں متوقع ہے۔ اٹلی کے وزیراعظم کو کورونا وبا کٰیخلاف غیر مؤثر پالیسی اختیار کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ 85 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھےمظاہرین نے وزیراعظم گوئسیپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس سے اُن کی کمزور اتحادی حکومت کے استحکام میں مشکلات بڑھ گئی تھیں

Comments are closed.