سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خوفناک اضافہ،ایک تہائی شادیاں ناکام ہونے لگیں

سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خوفناک اضافہ،ایک تہائی شادیاں ناکام ہونے لگیں

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں شادیوں کی ناکامی کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ہر دس میں سے 3 شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں نکل رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا  کے مطابق خلیجی عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب میں طلاق کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر ایک گھنٹے میں طلاق کے 7 واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ اس طرح ہر روز 168 جوڑے الگ ہوتے ہیںاور اگر اسے سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو یہ 61 ہزار 320 بنتا ہے۔ اس طرح ہر 10 شادیوں میں سے 3 کا نتیجہ طلاق کی صورت میں برآمد ہورہا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تہائی شادیاں ناکام ہورہی ہیں۔سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں طلاق کے واقعات سے کم و بیش 3.5 ارب ریال سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے۔

Comments are closed.