شوہر کے ہر خواب پر اتنا یقین ہونا چاہیئے کہ۔۔۔ جانیں بے روزگار خاتون شوہر کے ایک خواب سے کیسے کروڑ پتی بن گئیں

شوہر کے ہر خواب پر اتنا یقین ہونا چاہیئے کہ۔۔۔ جانیں بے روزگار خاتون شوہر کے ایک خواب سے کیسے کروڑ پتی بن گئیں

کہا جاتا ہے کہ ہر مرد کی کامیابی کہ پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، مگر ہر بیوی کو بھی چاہیئے کہ شوہر پر اتنا یقین کرے کہ وہ بھی اس خاتون کی طرح کروڑ پتی بن جائے۔کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے درالحکومت کے رہائشی شخص کے ایک خواب نے بیوی کی زندگی ایسی بدلی کہ وہ کروڑ پتی بن گئی۔ہم یہاں ایک ایسی خاتون کی بات کر رہے ہیں جن کے شوہر نے آج سے 20 سال قبل ایک خواب دیکھا تھا جس میں ان کی ایک لاٹری لگ گئی تھی اور وہ کروڑ پتی بن گئے تھے،

تاہم دونوں میاں بیوی نے خواب میں دیکھے اُسی نمبر کی لاٹری خریدی جو انہوں نے خواب میں دیکھی تھی۔اس عورت کو پورا یقین تھا کہ ان کے شوپر کا دیکھا خواب ضرور پورا ہوگا، اس لئے اُس نے سالوں یہ لاٹری سنبھال کر رکھی اور پھر کیا ہونا تھا آخر اس خاتون کی مستقل مزاجی اور شوہر پر یقین صحیح ثابت ہوا۔آج 20 سال کا طریل عرصہ گزر جانے کہ بعد ان کی 50 لاکھ ڈالرز کی لاٹری لگ گئی، پاکستانی روپے کے مطابق رقم 8 کروڑ 3 لاکھ 49 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین تھا ہمارے لیے یہ نمبر خوش قسمتی کا باعث بن سکتے ہیں، اس لیے لاٹری کو بیس سال تک سنبھال کر رکھا جس کے بعد قرعہ اندازی میں میرا انعام نکلا’۔خاتون نے بتایا کہ کرونا وباء کے دوران ان کے شوہر اور ان کی ملازمت بھی چلی گئی تھی، لاٹری کا نکلنا میرے اور گھر والوں کے لیے بڑا ریلیف ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں ان پیسوں کو اپنے بچوں پر خرچ کروں گی، نئی گاڑی اور اچھے کپڑے بھی خریدوں گی کیونکہ بہت عرصے سے میں نے اپنی خواہشات پوری نہیں کیں‘۔اِسے کہتے ہیں دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

Comments are closed.