پرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے ،وزیراعظم عمران خان

پرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے ،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کرنیوالوں کونہ روکا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو اپوزیشن احتجاج کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔شیخ رشید نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں تاکہ احتجاج کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ،

وزیرداخلہ نے بتایا کہ اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے دوران ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی اور اپوزیشن اگر پرامن احتجاج کرتی ہے تو اسے نہیں روکا جائے گا تاہم اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو قانون اپنا راستے خود بنائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزارت داخلہ نے کنٹرول روم قائم کردیا ہے اور میں خود احتجاج کو مانیٹر کررہا ہوں اور امید ہے کہ اپوزیشن پرامن احتجاج کرے گی اور ریڈ زون میں داخلے سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرے گی ۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو ایک بار پھر ہدایت کی پرامن احتجاج کرنے والوں کو نہ روکا جائے اور امن وامان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا قانونی حق ہے ۔

Comments are closed.