افواہوں کا ڈراپ سین ، وہ ایک کام جسکی وجہ سے پورے پاکستان میں بلیک آئوٹ ہوا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

افواہوں کا ڈراپ سین ، وہ ایک کام جسکی وجہ سے پورے پاکستان میں بلیک آئوٹ ہوا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 9 جنوری کی رات پورے پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ نجی ٹی وی چینل نے پتا لگالیا۔ گڈو پاورپلانٹ کا سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند کرنے پر پورا پاور سسٹم بیٹھا، گڈو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکر کی مینٹیننس جاری تھی۔ دن کو کام کرنے والا عملہ سرکٹ بریکر کو بند کیے بغیر چلا گیا، رات کی شفٹ میں عملے نے سرکٹبریکرکی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے بند کیا، ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گڈو پاور پلانٹ بیٹھ گیا۔ گڈو پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرگئیں، گڈو پاورپلانٹ کے بریکر کی مینٹیننس بھی بغیر منظوری کی جارہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *