پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ،حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،وزیراعظم

پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ،حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اپنی موت مرچکی ہے،حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ، ہمیںنئےسال میں کارکردگی مزید بہتر اور عوام کو ڈیلیورکرنے پر توجہ ہوگی،ریاستی ادارے سیاسی دباَو کے بغیرآزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے۔
 ان خیالا ت کا اظہار وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم نےاپنے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعظم نےترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت دی؎اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے،نیب نے 2008 سے 2018 تک صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، نیب نے 2019 اور 2020 میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی،تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں،نئےسال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے،ڈیلیوری پر توجہ ہوگی۔وزیراعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی،پی ڈی ایم فارغ ہوچکی، اپنی موت آپ مررہی ہے،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلیے ہے جو نہیں دوں گا۔
دریں اثناوزیراعظم سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں ملکی کی مجموعی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیردفاع نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

Comments are closed.