بھارت کی ریاستی دہشت گردی :پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

امیتابھ بچن کی نواسی کی ایسی تصاویرسامنے آگئیں کہ جس نے دیکھادیکھتاہی رہ گیا

بالی ووڈ کی سب سے مشہور اسٹارکڈس میں سے ایک ہیں ، نویا اپنے خوش مزاج انداز کیلئے مشہور ہیں اور ان کی تصویروں میں یہ دیکھنے کو بھی ملتا ہے۔امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا بھلے ہی لائم لائٹ سے دور رہتی ہوں ، لیکن ان کی لاڈلی اور بگ بی کی نواسی نویا نندا خبروں میں بنی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کو پبلک کیا ہے ، جس کے بعد ان کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ نویا نے نئے سال پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ۔ے سال کے موقع پر نویا

نندا نے اپنی دوست کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ تصویروں میں نویا گولڈ شمر ڈریس میں نظر آرہی ہیں اور وہ اس آوٹ فٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔نویا نندا اپنے خوش مزاج انداز کیلئے مشہور ہیں اور ان کی تصویروں میں یہ دیکھنے کو بھی ملتا ہے ۔نویا کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہوتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے کرسمس کے موقع پر اپنی نانی جیا بچن کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی ، جو کافی وائرل ہوئی تھی۔نویا نندا ، شویتا بچن اور نکھل نندا کی بیٹی ہیں ۔ نویا نے انگلینڈ کے سیون آکس اسکول سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپی اعلی تعلیم نیویارک کی فورڈم یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔

Comments are closed.