غریب کی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں کو گیئر لگ گئے ، اچانک کتنے ہزار کی تبدیلی کر دی گئی ؟ جانیں

غریب کی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں کو گیئر لگ گئے ، اچانک کتنے ہزار کی تبدیلی کر دی گئی ؟ جانیں

غریب کی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں کو گیئر لگ گئے ، اچانک کتنے ہزار کی تبدیلی کر دی گئی ؟ جانیں  لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )عوام کی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں کو گیئر لگ گئے ، اچانک کتنے ہزار کی تبدیلی کر دی گئی ؟ جانیں ۔۔ نئے سال کے موقع پر مہنگائی سے بےحال عوام کو ایک اور جھٹکا مل گیا، عوام کی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غریب کی سواری موٹرسائیکل کی قیمت میں 1500 سے 2000 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان میں مقبول عام ہنڈا سی ڈی سیونٹی کی قیمت میں

1500 روپے جبکہ نوجوانوں کے فیورٹ ہنڈا ون ٹو فایئو کی قیمت میں2000 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہنڈا سیونٹی سی سی 1500 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے اور اسی طرح نوجوانوں کا ” فیورٹ” ہنڈا ون ٹو فایئو 2000 روپے مزید مہنگا ہوکر 1لاکھ 31 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ موٹربایئکس کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بلبلا اٹھے شہریوں نے کہا کہ بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بے لگام قیمتوں کو روکنے کے لئے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کی ہر چیز میں اضافہ ہو چکا ہے۔

Comments are closed.