بیٹے سے تنگ باپ اپنی وصیت میں جائیداد اکس جانور کے نام کرگیا؟ناقابل یقین خبر

بیٹے سے تنگ باپ اپنی وصیت میں جائیداد اکس جانور کے نام کرگیا؟ناقابل یقین خبر

بھارت میں اپنے بیٹے سے تنگ آئے ایک باپ نے وصیت میں جائیداد اپنے کتے کے نام کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے گاؤں باری بیدا کے رہائشی اس اوم نارائن ورما نامی کسان کے پاس 2ایکڑ زرعی اراضی اور دیگر جائیداد تھی۔ اس کا بیٹا آوارہ پھرتا اور باپ سے جائیداد اپنے نام کروانے کے لیے اکثر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ گزشتہ دنوں بھی 50سالہ اوم نارائن کے نکمے بیٹے نے ماں باپ کے ساتھ لڑائی کی جس پر تنگ آ کر اوم نارائن نے وصیت لکھوائی اور اس میں اپنی موت کے بعد اپنی دو ایکڑ زمین اورگھر

وغیرہ کا وارث اپنے کتے ’جیکی‘ کو قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق گاؤں کا سرپنچ اور دیگر معززین نے اوم نارائن کو اپنے بیٹے سے صلح کرنے اور اس وصیت کو ختم کرکے بیٹے کو اپنا وارث قرار دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے، جس پر اوم نارائن کا کہنا ہے کہ وہ سرپنچ کے اصرار کے بعد اپنی وصیت کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *