۔امریکہ نے ایک بار پھر تباہی مچادی،ایک ہی روز میں 3400کو موت کی وادی میں پہنچادیا

۔امریکہ نے ایک بار پھر تباہی مچادی،ایک ہی روز میں 3400کو موت کی وادی میں پہنچادیا

امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے جہاں مزید 3400 افراد وائرس سے ہلاک ہوگئے۔امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ مزید سوا 2 لاکھ کیسز

سامنے آنے سے مجموعی کیسز 2 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں مزید 964 نئی اموات 

اور ریکارڈ 56 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد برطانیہ میں اموات کی تعداد 73 ہزار 500 سے زائد اور کیسز تقریباً 25 لاکھ تک جا پہنچے ہیں۔ماہرین نے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے فائزربائیواین ٹیک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی توثیق کردی ہے

Comments are closed.