پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا جاننے کے لیے کلک کرے

پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا جاننے کے لیے کلک کرے

سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز نمائندگان نے ہر صورت پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے، وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام، چیئرپرسن پیرا حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، 

ابرار خان اور ناصرمحمود شریک ہیں۔اس موقع پر سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری کو کھولنے کا ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے، حکومت ہماری مشکلات سمجھے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرے۔اس موقع پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہوں گی، حتمی منظوری این سی او سی دے گے تاہم مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے جب کہ اسکولز کھلنے کا حتمی فیصلے چار جنوری کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی وفداور پرائیویٹ سکولز فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے این سی او سی میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *