نئے سال کے پہلے دن ہی طیارے کو حادثہ۔۔۔سمندر کنارے ہنگامی لینڈنگ

نئے سال کے پہلے دن ہی طیارے کو حادثہ۔۔۔سمندر کنارے ہنگامی لینڈنگ

امریکا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کا پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا ۔امریکی ریاست فلوریڈا میں حادثے کا شکار یہ طیارہ سیسنا 172 تھا جس نے دوپہر 2 بجے ہالی ووڈ ایئر پورٹ سے اڑان بھری۔ 10 منٹ فضا میں رہنے کے بعد طیارے کو ساحل پر

ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے مطابق بظاہر جہاز کے انجن میں کوئی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے پائلٹ اسے واپس ایئر پورٹ نہ لے جاسکا اور اسے ساحل پر

ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *