اصلاحان خاتون واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب دیکھ کر حیران

اصلاحان خاتون واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب دیکھ کر حیران

استنبول ، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ٹی وی ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنےوالی گلثیم علی سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں ۔ اس بار انھوںنے واہگہ بارڈر کی پرچم کشائی کی تقریب دیکھنے کی ویڈیو شئیر کر ڈالی۔انہوں نے گزشتہ روز اپنی

انسٹاگرام اسٹوریز میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں خوب پسند کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ٹی وی پر میں نے یہ دیکھا اور یہ کافی دلچسپ تقریب ہے۔‘ 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان میں پرچم کشائی کی یہ تقریب روزانہ گزشتہ 6 دہائیوں سے روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *