ایک اوراہم شخصیت کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا،ایاز صادق کا دعویٰ

ایک اوراہم شخصیت کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا،ایاز صادق کا دعویٰ

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ آصف کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا، وقت آنے پر دباؤ ڈالنے والوں کا نام سامنے لایا جائے گا، اس پر لیڈر شپ کو آگاہ

کیا۔ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو جانتا ہوں وقت آنے پر نام بتاوں گا،انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کا کہا گیا، ایک ماہ پہلے ان کو یہ کہا گیا اور انہوں نے لیڈرشپ

کو آگاہ بھی کیا، وقت آنے پر خواجہ آصف خود ہی بتائیں گے،ایازصادق نے بتایاکہ خواجہ آصف نے جواب دیا کہا کہ زندگی کی تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب پارٹی نہیں چھوڑوں گا، فارورڈ بلاک نہیں بن سکا، کوئی اس

کا حصہ بننے کو تیار نہیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وقت گزر جاتا ہے۔ ایاز صادق سے صحافی نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائرر ہو رہا ہے، جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ کیا اب شیخ رشید کو بھی سنجیدہ لیں گے؟انہیں جس نے وزیر داخلہ بنایا اس کی عقل کوسلام۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *