مولانافضل الرحمن اور مریم نواز آج شام کواہم ملاقات کرینگے

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانافضل الرحمن اور مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز آج شام کو ملاقات کریں گے ،ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے ملاقات کی تصدیق کردی۔مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گی اور ملاقات مولانا فضل الرحمان کے گھر پرشام 7:30 بجے ہو گی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات میں پی ڈی ایم اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ ملاقات میں خواجہ آصف کی گرفتاری ، اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔

Comments are closed.