اسرائیل کو تسلیم کرلیں یا نہیں ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قران پاک کی آیت سامنے رکھ کر عمران حکومت کو مشورہ دے دیا

اسرائیل کو تسلیم کرلیں یا نہیں ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قران پاک کی آیت سامنے رکھ کر عمران حکومت کو مشورہ دے دیا

پچھلے دنوں کئی عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔ اُن ممالک کی مادری زبان عربی ہے اور وہ غالباً کلام مجید بھی پڑھتے ہوں گے۔ سورۃ المائدہ کی آیت 51میں اللہ رب العزّت نےسخت تنبیہ کی ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں کو دوست اور محافظ نا بنائو،وہ تمہارے دشمن ہیں

اور ایک دوسرے کے دوست۔ تعجب ہوتا ہے کہ اُن ممالک نے یہ اقدام اُٹھایا ہے اور اُن کی زبان سے ایک حرفِ حمایت فلسطینیوں کے لئے نہیں نکلتا۔ تمام عرب کو عرب لیگ میں یہ فیصلہ کرنا چاہئے، جو ان کا فرض بھی ہے کہ اسرائیل سے مفاہمانہ لہجہ میں کہیں کہ اگر آپ نے 3ماہ میں فلسطینی ریاست قائم نہ کی

اور مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا پروگرام نہ دیا تو ہم آپ سے تعلقات ختم کردیں گے۔ اللہ پاک اُن کو ہدایت اور ہمت دے۔ آمین۔(تحریر:ڈاکٹرعبدالقدیرخان)

Comments are closed.