پاکستانیوں کی بے احتیاطی،کورونا سے مزید55افراد جاں بحق

پاکستانیوں کی بے احتیاطی،کورونا سے مزید55افراد جاں بحق

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستانی شہریوں کی بے احتیاطی کے باعث کورونا وائرس نے مزید55افراد کی جان لے لی ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10ہزار47ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 ہزار 155 نئے کیسز سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 ہزار 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

اور مجموعی تعداد4لاکھ 77 ہزار 240 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 30 ہزار 113 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور37ہزار80 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار520، خیبرپختونخواایک ہزار 627، اسلام آباد415، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار556، خیبر پختونخوا57 ہزار982، سندھ 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب ایک لاکھ 37 ہزار295، بلوچستان18 ہزار118، آزاد کشمیر میں 8 ہزار241 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 8522 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *