اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں۔۔۔کون کون سے اساتذہ متاثرہوں گے،بری خبرسنادی گئی

اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں۔۔۔کون کون سے اساتذہ متاثرہوں گے،بری خبرسنادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک )سکول ایجوکیشن کی متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود ہزاروں اساتذہ مقررہ تاریخ تک پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرسکے، متعلقہ اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کے امکان پر اساتذہ کی جانب سے احتجاج کی دھمکی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کا بھرتی کے بعد پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنیکا معاملہ شدت اختیار کرگیا، سکول ایجوکیشن کی متعدد ڈیڈلائنز کے باوجود صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ پروفیشنل ڈگری مکمل نہ کرسکے، مقررہ ڈیڈلائن تک پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنے والے ہزاروں اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان تھا۔اساتذہ کے

احتجاج کی دھمکی پر محکمہ تعلیم نے ڈیڈ لائن میں توسیع کے لئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے، نئی سمری کے مطابق ایک سال کی توسیع ملنے کے بعد اساتذہ کو مستقل ہونے کے لئےمقررہ وقت میں بی ایڈ کرنا لازمی ہوگا، ایک سال کی توسیع ملنے کے باوجود بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا، یاد رہے کہ بی ایڈ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ اساتذہ کے احتجاج کی دھمکی کیوجہ سے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *