انشااللہ : ڈھیر ساری خوشخبریاں ۔۔۔۔۔۔بشریٰ انصاری نے پاکستانیوں کا دل خوش کردیا

انشااللہ : ڈھیر ساری خوشخبریاں ۔۔۔۔۔۔بشریٰ انصاری نے پاکستانیوں کا دل خوش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی و شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ سال 2021 پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے ڈھیروں اچھی خبریں لے کر آئے گا ۔ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والی بشریٰ انصاری نے سال نو کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام

جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا ” مجھے امید ہے آنے والا سال 2021 انشااللہ ہم سب کے لیے اور پوری دنیا کے لیے ڈھیر ساری خوشخبریاں لے کر آئے گا ۔ اللہ کےحکم سے اچھے دن لوٹ آئیں گے اور کورونا وائرس ختم ہو جائے گا ۔” بشری انصاری کا مزید کہنا تھا ” ہمیں خود سے بھی وعدہ کرنا ہو گا کہ اپنے وطن کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے ” اپنی اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں بشریٰ انصاری نے لکھا تھا ” ’اللّہ تعالیٰ نیا سال خوشیوں سے بھرے سال میں تبدیل کردے، آمین۔‘

Comments are closed.