حیران کن خبر : مالکن کا زیور چوری کرکے فرار ہونے والی ملازمہ نے ایک زیور پہن کر واٹس ایپ پر شوخی ماری تو کیا ہوا ؟ ایک سبق سکھا دینے والی خبر

حیران کن خبر : مالکن کا زیور چوری کرکے فرار ہونے والی ملازمہ نے ایک زیور پہن کر واٹس ایپ پر شوخی ماری تو کیا ہوا ؟ ایک سبق سکھا دینے والی خبر

گھریلو ملازمہ کو چوری شدہ زیورات پہن کر واٹس ایپ پر تصویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ، کچھ دیر بعد گرفتار ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست آندرہ پردیش میں ایک گھریلو ملازمہ اپنی مالکن کے زیورات چوری کرکے فرار ہو گئی ،

بعد میں اس نے یہ زیور پہن کر اپنی تصویر واٹس ایپ پر اپ لوڈ کر دی۔ ستم ظریفی کی وہ واٹس ایپ پر اپنی مالکن کے ساتھ ایڈ تھی ، چنانچہ یہ تصویر دیکھ کر مالکن نے اپنا زیور پہچان لیا اور فوری طورپر پولیس کو اطلاع کردی ۔ پولیس حرکت میں آئی تو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملازمہ کی لوکیشن ٹریس کی گئی جسکے بعد پولیس نے اس ملازمہ کو ایک بس سٹینڈ سے گرفتار کر لیا جہاں وہ دوسرے شہر فرار ہونے کو تیار تھی ۔ پولیس کے مطابق اس ملازمہ نے 29 نومبر کو اپنی مالکن کی 4 سونے کی چوڑیاں ایک نیکلس، 2 بالیاں اور ایک بے بی چین چوری کر لی تھی ۔

Comments are closed.