بجلی کے نرخوں میں تہلکہ خیز اضافے کا امکان ۔۔۔۔

بجلی کے نرخوں میں تہلکہ خیز اضافے کا امکان ۔۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پھر اضافے کا امکان ۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ زیر غور ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ

اور نومبر کے لئے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے ۔ اکتوبر میں بجلی کی پیدواری لاگت 4روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ تھی، نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے42 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 48 پیسے فی یونٹ تھی۔ اس درخواست پر نیپرا 30 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

Comments are closed.