(ن)لیگ کے 2 رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

(ن)لیگ کے 2 رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے اداروں کے مخالف بیانیے کو دھچکا ، سینئر لیگی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا کا علاقہ کوٹ مومن جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا ، کوٹ مومن سے تعلق رکھنے والی اعوان برادری نے (ن)لیگ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اعوان برادری ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے صدر عنصر ہرل کا کہنا ہے کہ اعوان برادری نے لیگی رہنماؤں کو صرف اس لیے چھوڑا کیونکہ انکا بیانیہ ہی پاکستان کے خلاف ہے، لوگ انکی باتوں سے تنگ آچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اعوان برادری تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہے۔

Comments are closed.