این آر او حاصل کرنے کے لیے اپوزیشن کیا طریقہ استعمال کر رہی ہے؟ سینیٹر فیصل جاوید نے ساری کہانی بیان کر دی

این آر او حاصل کرنے کے لیے اپوزیشن کیا طریقہ استعمال کر رہی ہے؟ سینیٹر فیصل جاوید نے ساری کہانی بیان کر دی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے باقاعدہ تحریر ی طور پر این آر او مانگا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی طرح کے این آر او دینے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا خیال تھا کہ وہ زبانی انداز میں این آر او مانگ لیتے تا کہ بعد میں مُکرا تو جا سکتا، جو مسودہ اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا اس میں اور پرویز مشرف کی جانب سے دیئے گئے این آر او میں کوئی خاصہ فرق نہیں تھا۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹائم فریم کے دوران سارےکیسز معاف کرنے یعنی کرپشن اور منی لانڈرنگ بند کرنے کی بات کی گئی، فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے زبانی این آر او مانگا تھا ، انکا این آر او مانگنے کا طریقہ منفرد ہے، یہ این آر او کی بجائے مسودہ سامنے رکھ دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *