اناللہ وانا الیہ راجعون : خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئر انتقال کر گئے

اناللہ وانا الیہ راجعون : خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئر انتقال کر گئے

جدہ (ویب ڈیسک) ایک خبر کے مطابق خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئر منیر الجندی انتقال کر چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئر منیر الجندی کا تعلق شام سے تھا اور وہ کئی روز سے علیل تھے ،

کل جرمنی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ سعودی عرب کے شاہ خالد نے 1397ہجری میں خالص سونے سے بیت اللہ کا دروازہ تیار کروایا تھا اور اس کام کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا تھا ، اس دروازے کو مکہ مکرمہ کلے ایک مشہور جیولر شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا ، اس دروازے کی تیاری میں 280 کلو گرام خالص سونا استعمال ہوا اور یہ دروازہ 1398 ہجری میں تیار ہوا ۔

Comments are closed.