’’ کرپٹ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی‘‘ پی ٹی آئی کی رُکن اسمبلی اپنے ہی شوہر کے خلاف عدالت جا پہنچیں، خلع کا دعویٰ دائر کردیا

’’ کرپٹ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی‘‘ پی ٹی آئی کی رُکن اسمبلی اپنے ہی شوہر کے خلاف عدالت جا پہنچیں، خلع کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپٹ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی ، پی ٹی آئی رہنماء اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دیپالپور نوید سیلانی کی اہلیہ نے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نواید سیلانی کی اہلیہ کی جانب سے عدالت میں خلع کا کیس دائر کر دیا گیا ہے، انکی اہلیہ جو کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء ہیں ، کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ویژن اس معاملے میں واضح ہے کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے، میرے شوہر کی کرپشن سامنے آگئی ہے لہٰذا میں اب اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی ۔

شاجدہ نوید کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف میرے شوہر کی کرپشن سامنے آگئی ہے جبکہ دوسری جانب میرا لیڈر کرپشن کے خلاف میدان میں کھڑا ہے، ان حالات میں میں اپنے شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی ۔

مقامی عدالت کی جانب سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دیپالپور نوید سیلانی کو چوبیس دسمبر کو عدالت طلب کر لیا ہے،

Comments are closed.