بلاول بھٹو اور اختر مینگل کی ملاقات : مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

بلاول بھٹو اور اختر مینگل کی ملاقات : مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے

درمیان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے اقدامات بھی موضوع گفتگو رہے، انہوں نے سردار اختر مینگل کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم SHAHADAT پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ بلوچستان کی سیاسی و سماجی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیا۔ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے۔

Comments are closed.