مثال قائم : دنیا کی امیر ترین عورت نے غریبوں کی فلاح اور علاج معالجے کے لیے 7 کھرب روپے عطیہ کردیے

مثال قائم : دنیا کی امیر ترین عورت نے غریبوں کی فلاح اور علاج معالجے کے لیے 7 کھرب روپے عطیہ کردیے

پسماندہ ممالک کی روایت ہے کہ وہاں امیر اور دولتمند طبقہ دن رات امیر سے امیر اور غریب لوگ مسلسل غریب رہتے ہیں ، لیکن ترقی یافتہ ممالک کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہاں کا دولتمند طبقہ احسن کاموں ، غریبوں کی فلاح اور ان پرخرچ کرنے کو نہ صرف

اپنا فرض بلکہ سماجی ترقی کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ضمن میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے 7 کھرب روپے خیرات کر دیے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریبا 400 فلاحی تنظیموں کو 7 کھرب روپے سے زیادہ امداد دی جو اس وبائی مرض کے خلاف مصروف عمل ہیں۔مک کینزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔ خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Comments are closed.